راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی، بھائی اور پارٹنر کے وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج قاسم جاوید نے کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی پر غیر قانونی قبضہ کیس میں ن لیگ کے رکن اسمبلی نعیم اعجاز، بھائی ندیم اعجاز اور پارٹنر سعد نذیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے 25 نومبر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او چونترہ کو پابند کیا کہ تینوں کو گرفتار کر کے حاضری یقینی بنائی جائے۔
استغاثہ کے مطابق ایم پی اے سمیت تینوں ملزمان کے خلاف پنجاب کے نئے اراضی قبضہ تحفظ ایکٹ تحت کیس دائر ہے۔ ۔تینوں ملزمان خلاف پراپرٹی قبضہ کا مقدمہ بھی سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ہے۔