راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کوبھی خیرآباد کہہ دیا

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2016
جنرل راحیل شریف نے اپنا سامان 2 ہفتے قبل ہی لاہورمنتقل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

جنرل راحیل شریف نے اپنا سامان 2 ہفتے قبل ہی لاہورمنتقل کر دیا تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کو بھی خیرآباد کہہ دیا اور لاہور روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سبکدوش ہونے والے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی روایت قائم کردی، سابق آرمی چیف جنرل راحیل نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کو بھی خیرآباد کہہ دیا جب کہ راحیل شریف نے اپنا سامان 2 ہفتے قبل ہی لاہورمنتقل کر دیا تھا۔ سابق جنرل نے تبدیلی کمان کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اورتبدیلی کمان کے بعد راحیل شریف دفترگئے جہاں انہوں نے ذاتی سامان لیا اورلاہورروانہ ہوگئے۔

اس کبر کو بھی پڑھیں: جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

واضح رہے کہ آج سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمرجاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کردی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔