سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کو طبیعت ناساز ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا طبی معائنہ کیا اور ڈرپ لگائی۔
علی امین گنڈا پور کا چند روز قبل آپریشن ہوا جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔ ڈاکٹرز نے معائنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔