وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے  نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا شاندار ملک ہے اور پاکستان جیسے خوبصورت ملک آنے پر خوشی ہوگی، پاکستانی بہت ذہین لوگ ہیں، آپ کے ملک میں شاندار مواقع ہیں اور میرے لیے پاکستان کا دورہ کرنا عزت کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تصفیہ طلب معاملات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، میں جن پاکستانیوں کو جانتا ہوں وہ بہت منفرد پاکستانی ہیں اس لئے میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو بتا دیجیئے کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔