طیارہ حادثے میں سوگوارخاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 8 دسمبر 2016
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا طیارے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا طیارے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔