مظفرآباد:
وادی لیپہ میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر پاک فوج کے زیراہتمام خصوصی آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں، طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
تقریب کا بنیادی مقصد عوام کو ذیابیطس کی علامات، وجوہات اوراس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرسے روشناس کرانا تھا۔ مقررین نے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اورصحت مند طرز زندگی کو ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر ذیابیطس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعوراجاگر کرنے کیلیے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، شرکاء نے صحت عامہ سے متعلق آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔