سابق آرمی چیف راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2017
خواجہ آصف نے راحیل شریف کے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کے معاہدے کی تصدیق کی۔ فوٹو: فائل

خواجہ آصف نے راحیل شریف کے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کے معاہدے کی تصدیق کی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں جب کہ معاہدے کی تصدیق وزیردفاع خواجہ آصف نے کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی فوجی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کی حتمی شکل سے پہلے قانونی عمل کی پیروی کی گئی جب کہ وزیراعظم نواز شریف بھی مشاورت میں شامل تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سعودی عرب کی زیرقیادت 34 ملکی اسلامی فوجی اتحاد

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تقرری کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرغورتھا تاہم وہ اب باقاعدہ طور پر 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔