- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
عدالتی محاذ پر ’’پدماوتی‘‘ کو پہلی کامیابی
نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘پر بھارتی وزرا اور ذمہ داران کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کا فیصلہ نہیں آجاتا وزرا فلم کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔
ہدایت کار و پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوتی‘بھارت میں بڑے تنازعے کا روپ اختیار کرچکی ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند فلم کی ریلیز روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اوراپنی اس کوشش میں کافی کامیاب بھی نظرآرہے ہیں جب کہ بالی ووڈ انڈسٹری فلم کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندوانتہا پسندوں کی دپیکا کو’’ناک‘‘ کاٹنے کی دھمکی
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فلم کو بیرون ملک ریلیز روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس کے دوران عدالت نے کہا کہ وزرا اورذمہ دار عہدوں پر بیٹھے ہوئے افراد فلم کے خلاف تبصرے کیوں کررہے ہیں ان کے تبصروں کا اثر سینٹرل بورڈ کے فیصلے پر پڑ سکتا ہے اور یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ جب تک فلم ’پدماوتی‘کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن(سی بی ایف سی) کی جانب سے سرٹیفکیٹ نہیں مل جاتا اس وقت تک تمام ذمہ دار افراد فلم پر کسی بھی طرح کا تبصرہ نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے فلم کو بیرون ملک ریلیز روکنے سے متعلق درخواست بھی مسترد کردی جب کہ سنجے لیلا بھنسالی نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ جب تک فلم کو سی بی ایف سی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ نہیں مل جاتا وہ کسی بھی ملک میں فلم ریلیز نہیں کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھنسالی جوتوں کی زبان ہی سمجھتاہے
واضح رہے کہ فلم’پدماوتی‘بھارت سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی تاہم انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے کیے جانے والےاحتجاج اور فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ملنے والی خطرناک دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔