- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
پریانکا چوپڑا کی ایک منٹ میں ایک کروڑ کی کمائی
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایوارڈ شو میں ڈانس پرفارمنس کے دوران چند منٹوں میں کروڑوں کمائیں گی۔
سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ستارے اس وقت عروج پر ہیں اور بالی ووڈ کا ہر فلمساز اور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنے کاخواہشمند ہےجس کے لیے وہ اداکارہ کو بڑے سے بڑامعاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہے جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نےبین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ایوارڈ ’دی زی سینے ایوارڈز2018‘کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنینڈس اور بھومی پنڈیکر اپنی پرفامنس دیں گے۔ جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ایوارڈشو میں اپنے مقبول گیتوں پر ڈانس پرفارمنس دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے اس کا یہ مطلب ہے کہ بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ایک منٹ میں ایک کروڑ روپے کمائیں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا ووٹ دینے کے حق سے محروم
پریانکا چوپڑا اس وقت شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹ کے لیے اکثرملک سے باہر رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے سے کسی ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کررہیں لیکن اب ان کے چاہنے والے زی سینے ایوارڈ میں انہیں براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ جب کہ ایوارڈ شو میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے مقبول گیت ’سواگ سے سواگت‘اور’کالا چشمہ‘پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔