- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
اداکارہ تنوشری دتا نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتا نے معروف اداکار نانا پاٹیکر پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے اُنہیں کئی بار جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش کی۔
تنوشری نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نےفلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی روز سے نازیبا حرکتیں شروع کردی تھیں جب کہ اُن کی حرکتوں سے متعلق فلمساز اور ہدایت کار کو بھی مطلع کیا کہ میں اُن کی نازیبا حرکات سے بہت تنگ آچکی ہوں اور انہیں دور رہنے کا کہیں کیوں کہ اُن کا فلم کے سیٹ پر کام ہی نہیں ہے پھر وہ کیوں مجھے زبردستی پکڑ کر ڈانس کروا رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ فلم ساز اورہدایت کار کچھ کرتے نانا پاٹیکر نے اُن کے سامنے ایک ڈیمانڈ رکھ دی کہ مجھے گانے میں اس لڑکی کے ساتھ جذباتی سین کرنا ہے حالانکہ ایسے سین کی گانے میں ضرورت نہیں تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ تنوشری دتا کو نئی تصاویرمیں پہچاننا مشکل
تنوشری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہراسانی سے متعلق بات کرنے سے ڈرتا ہے جب کہ سب کو اس بارے میں علم ہونا چاہئے کیوں کہ ایسے لوگ جب کبھی کسی نئی اداکارہ کو دیکھ لیتے ہیں تو پھر اخلاقیات کے دائرے کو بھول جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔