- لاہور: مضر صحت نوڈلز کھانے سے بہن بھائی جاں بحق
- کراچی: 100 روپے کیلئے سرکہ پینے کی شرط طالب علم کی جان لے گئی
- گلشن معمار میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے واٹر بورڈ کا عہدیدار جاں بحق
- ترک صدر طیب اردوان کا ‘عالم اسلام’ سے غزہ کے معاملے پر کارروائی کا مطالبہ
- پشاور: جمعیت کے کارکنوں کی رکاوٹیں توڑ کر امریکی سفارتخانے جانے کی کوشش
- پاک-چین نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز، پہلا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ
- پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر والی بال سیریز جیت لی
- اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا ڈی ایس پی چوری کی موٹرسائیکلیں فروخت کرتے پکڑا گیا
- پاکستان کا خیرسگالی کا اقدام، انسانی اسمگلنگ کی شکار خاتون سمیت 4 بھارتی رہا
- پاکستانی ملک شکیل اکرم لندن کی سب سے بڑی کونسل ہونسلو کے ڈپٹی مئیر منتخب
- کراچی؛ قوت گویائی سے محروم بچی 13 ماہ بعد بازیاب، والدہ کے حوالے
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب کا نقصان
- کے الیکٹرک کی جانب سے سرکاری اداروں پر اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف
- کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ، کل درجہ حرارت 43 ڈگری ہونے کا امکان
- برطانیہ بھی اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے، سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنر کو خط
- خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر
- نئی دہلی میں سورج آگ برسانے لگا؛ بھارتی تاریخ کا سب سے گرم دن
- کراچی: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز
- فرد واحد نے اپنے اقتدار کیلئے ریاست کو مشکل میں ڈال رکھا ہے، رؤف حسن
کترینہ کیف نے پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس پر مبنی فلم میں پہلی بار نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اداکارہ نے فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا اور فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔
کترینہ کیف کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ ہمیشہ سے ہی پروفیشنل اداکارہ رہی ہیں لیکن انہوں نے ریمو ڈیسوزا کی اس ڈانس فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ فلم ’بھارت‘ کا مصروف ترین شیڈول ہے۔ اداکارہ کا اس فلم کو انکار کرنے کی وجہ بھی فلم ’بھارت’ کی تاریخیں ہیں جوکہ ریمو ڈیسوزا کی فلم سے تصادم کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کیف کا شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
فلم ’بھارت‘ اور اس ڈانس فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ اس فلم سے باہر ہو گئی ہیں جوکہ ہم سب کا باہمی فیصلہ ہے، دراصل وہ اس وقت میری ہی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہمیں بد قسمتی سے یہ فیصلہ کرنا پڑا اگرچہ ہم کترینہ کو اس ڈانس فلم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم اگلے سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔