ویرات کوہلی انوشکا شرما کی محبت میں اندھے ہوگئے

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
ویرات کوہلی کی اس حرکت پر بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے، فوٹو:فائل

ویرات کوہلی کی اس حرکت پر بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے، فوٹو:فائل

ایڈیلیڈ: بھارتی ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اپنی بد تمیزی کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اپنی محبوبہ اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے خلاف کالم لکھنے  پرسینئر صحافی پر برس پڑے وہ جمعہ کو ٹریننگ سیشن کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب جارہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی کو دیکھ کر مغلظات بکنا شروع ہوگئے جس پر بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے۔

جس صحافی کی ویرات کوہلی نے عزت کی دھجیاں بکھیریں اسے اپنی اس عزت افزائی کا پتا ہی نہ چل سکا کیونکہ یہ وہ صحافی ہی نہیں تھے جس نے ان کی محبوبہ کی شان میں اپنے قلم سے گستاخی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔