پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس میں17 ملزموں کے ناقابل وارنٹ جاری

نمائندہ ایکسپریس  منگل 3 نومبر 2015
 مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔:فوٹو: اے ایف پی/فائل

مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔:فوٹو: اے ایف پی/فائل

 اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی حملہ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے17غیرحاضر ملزموں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے ضمانت پر رہائی پانے والے 86 کارکن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مجموی طور پر 103ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔سرکاری وکیل کی عدم حاضری کی وجہ سے مقدمے کا چالان پیش نہ کیا جا سکا جبکہ  مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔