- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خاتون پر تشدد، وڈیو بھی بنائی
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے خاتون پر تشدد اور وڈیو بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر موبائل وڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کے لیے اس وڈیو کو سوشل میڈیا میں پھیلانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ واقعے میں ملوث 2 تھانیداروں کو انکوئری میں قصور وار پائے جانے پر فوری طور پر ’’نوکری سے برخاست‘‘ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ناکے پر شہری سے رشوت لینے پر ایک پولیس کانسٹیبل کو بھی نوکری سے فارغ کردیاگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران پولیس کے 2 تھانیداروں انتظارعباس اور نجم عباس نے شہری عبدالغفار کی بیوی کے کپڑے پھاڑ کر وڈیو بنائی اور بلیک میل کرنے کے لیے اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔
سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے واقعہ کا علم ہونے پر دونوں پولیس تھانیداروں پر لگنے والے الزام پر ایس پی عہدے کے افسر کو میرٹ پر انکوائری کرنے کے احکام جاری کیے ، دونوں تھانیداروں کو الزام پر شوکاز نوٹس دیا گیا اور انکوائری میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ انکوائری رپورٹ میں دونوں تھانیدار انتظارعباس اور نجم عباس قصور پائے گئے جس پر ان کو فوری طور پر خاتون کی وڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔