کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر2‘‘ کا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے تاہم ابھی تک ہیروئن کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔ فوٹو : فائل

فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے تاہم ابھی تک ہیروئن کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دا ائیر 2‘‘کا پوسٹر جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شیروف مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

نامور بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی 2012 کی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کو فلم بینوں نے بے انتہا پسند کیا تھا، فلم میں کرن جوہر نے 3 نئے نوجوان اداکاروں سدہارت ملہوترا، ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو متعارف کرایا تھا اور مداحوں کی جانب سے تینوں نوجوان اداکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ’’ٓاسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل کے لیے قرعہ فال ٹائیگر شروف کے نام

فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد کرن جوہر نے ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا جس میں مرکزی کردار کے لیے ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا ہے، اب کرن جوہر نے ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘ کا پوسٹر بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹائیگر شروف انتہائی مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں جب کہ کرن جوہر نے کہا ہے کہ اب کالج نئے طالب علموں کے لیے کھل گیا ہے۔

ابھی تک فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں اداکار ٹائیگر شروف کے مدمقابل کسی بھی اداکارہ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے اور فلم کی ہیروئن کے لیے نئے چہرے کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم فلم کس حد تک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔