تربت میں قتل ہونے والے نوجوانوں کوجرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 نومبر 2017
ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے، ایف آئی اے : فوٹو : ایکسپریس نیوز

ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے، ایف آئی اے : فوٹو : ایکسپریس نیوز

گجرات: تربت میں قتل ہونے والے 5 نوجوانوں کو کوئٹہ بھیجنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 افراد کو جرمنی بھیجنے کی لالچ دے کر موت کی وادی میں دھکیلنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور نوجوانوں کو پہلے کوئٹہ میں صادق نامی اپنے دوست کے پاس ٹھہراتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم صادق کو کوئٹہ اور ملزم سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتارکیا گیا، دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور سہیل شکیل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو بھاری رقم کے عوض جرمنی بھجواتا تھا اور کوئٹہ میں 50 ہزار روپے فی کس کے عوض صادق کے پاس ٹھہراتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تربت میں قتل ہونے والے 15 افراد بھی سہیل شکیل اور صادق کے دیے گئے لالچ میں پھنس کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔