آرمی چیف نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا آئی ایس پی آر

منصوبے کا مقصد صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 23, 2017
منصوبے کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورہ پر پہنچے جہاں آرمی چیف کی زیرصدارت سدرن کمانڈ ہیڈ کواٹرز میں اجلاس جاری ہے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/933585298994483200

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خوشحال بلوچستان منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور امن وامان کا قیام ہے۔

مقبول خبریں