سانحہ بادامی باغ میں ملوث 100 سے زائد مشتبہ شرپسند زیر حراست

ویب ڈیسک  اتوار 10 مارچ 2013
ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کiلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ویڈیوفوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز . فوٹو فائل

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کiلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ویڈیوفوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز . فوٹو فائل

لاہور: سانحہ بادامی باغ میں ملوث 100 سے زائد مشتبہ شرپسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

لاہورپولیس نے سیکڑوں نامعلوم افراد کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا، ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ویڈیوفوٹیج سے بھی مدد لی جارہی ہے، شرپسندوں کی نشاندہی کے لیےمسیحی برادری کے گھروں پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر بھی تیار کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔