- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
سلمان خان نے زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھادیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی زندگی کے کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی بہت ہی بورنگ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ایک انٹریو میں اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 15 سال کی عمر سے مسلسل کام کر رہے ہیں اور بعض اوقات انہیں 24، 24 گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی بار گاڑی میں ہی سونا پڑا کیوں کہ اس وقت وینیٹی وین نہیں ہوا کرتی تھیں۔
اپنی فٹنس کا راز بتاتے ہوئے سلو میاں کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں 52 سال کا ہوچکا ہوں لیکن آج بھی میں مسلسل کام کرنے کی وجہ سے خود کو پہلے جیسا ہی محسوس کرتا ہوں اور ذہنی طور پر خود کو 27 سال کا نوجوان محسوس کرتا ہوں۔
فلم ’پدماوتی‘ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرنا چاہئے اور کسی کو حق حاصل نہیں کہ اوروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے البتہ یہ بھی جائز نہیں کہ فلم دیکھے بغیر اس پر تنقید کی جائے کیوں کہ اس کا صحیح فیصلہ سپریم کورٹ اور سینسر بورڈ ہی کریں گے جو سب کو ماننا ہوگا۔
بالی ووڈ کے سلطان سے جب پوچھا گیا کہ آیا سنجے لیلا بھنسالی نے کبھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا تو اس پر مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے سلو میاں نے کہا کہ’’ دوسرے لوگوں کا تو مجھے نہیں پتہ البتہ انہوں نے میرے ساتھ ایسا ضرور کیا ہے کیوں کہ میں نے انہیں دو سپر ہٹ فلمیں دیں لیکن اُس کے باوجود سنجے نے فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا‘‘۔
واضح رہے دبنگ خان نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 1996 میں فلم خاموشی اور 1999 میں ہم دل دے چکے صنم کرچکے ہیں جو دونوں کامیاب فلمیں ثابت ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔