سرینگر مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں افضل گرو کی میت کی حوالگی کے سلسلے میں ہنگامہ آرائی

ارکان اسمبلی نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کئی ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔


ویب ڈیسک March 12, 2013
ارکان اسمبلی نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کئی ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:

مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں افضل گرو کی میت کی حوالگی کے سلسلے میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔


مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں افضل گرو کی میت ورثا کے حوالے نہ کرنے پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگ گیا، ارکان اسمبلی نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے شدید نعرے بازی کی اس موقع پر کئی ارکان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے۔


واضح رہے کہ افضال گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملوں کے الزام میں نو فروری کو پھانسی دی گئی تھی۔ بھارت نے ان کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے جیل میں ہی سپرد خاک کردیا ہے، جس کے خلاف مقبوضہ وادی کے عوام میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے۔