زیر تعمیر عمارت پر دستی بم کے حملے کا مقدمہ درج

زیر تعمیر عمارت پر دستی بم کے حملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


Staff Reporter August 07, 2012
زیر تعمیر عمارت پر دستی بم کے حملے کا مقدمہ درج، فوٹو فائل

جیکسن پولیس نے زیر تعمیر عمارت پر دستی بم کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جیکسن کے علاقے حسین بخش گوٹھ میں پلاٹ نمبر 128 پر زیر تعمیر عمارت پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،

مقدمہ محمد خان کی مدعیت میں درج کیاگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی عمارت کا ٹھیکیدار ہے جبکہ پلاٹ کا مالک حاجی سلیمان اور محمود الحسن ہیں ، پولیس کے مطابق مدعی نے بیان دیا ہے کہ رات کو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔