کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2017
آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں،الیکشن کمیشن: فوٹو : فائل

آئین اور قانون میں منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں،الیکشن کمیشن: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نوازشریف کی اہلیہ نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلثوم نواز کے حلف نہ اٹھانے پر تحریک انصاف کو اعتراض

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔