ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید، خاتون زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 8 دسمبر 2017
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرل کے چری سیکٹر پر چھفر گاؤں میں ایک جنازے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا اور جوابی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹ بھی تباہ کردی گئی ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔