سرینگرسینٹرل ریزرو پولیس کیمپ پر حملہ 5 اہلکاراور 2 حملہ آور ہلاک

فائرنگ کا واقعہ سری نگر کے علاقے بیمینا میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں پیش آیا.


ویب ڈیسک March 13, 2013
فائرنگ کا واقعہ سری نگر کے علاقے بیمینا میں واقع سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں پیش آیا فوٹو اے ایف پی

سینٹرل ریزرو پولیس کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 5 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔


بھارتی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا واقعہ سری نگر کے علاقے بیمینا میں واقع سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں پیش آیا، عسکریت پسندوں نے پولیس کیمپ کے داخلی دروازے کے قریب دستی بم پھینکنے کے بعد کیمپ پر فائرنگ کرنا شروع کر دیا. فائرنگ کے بعد عسکریت پسند کیمپ کے قریب بند اسکول میں داخل ہوگئے پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔


بھارتی فورسز نے حملے میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔


واضح رہے کہ 9 فروری کو کشمیری نوجوان افضل گرو کی پھانسی دیئے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ ہے.