ڈی آئی خان میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 17 دسمبر 2017
اہلکار نے تلاشی کے لئے گاڑی کو روکا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس حکام : فوٹو : فائل

اہلکار نے تلاشی کے لئے گاڑی کو روکا تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس حکام : فوٹو : فائل

ڈی آئی خان: پہاڑپور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔