تیمور خان کی پہلی سالگرہ پر چند یادگار اور خوبصورت تصاویر

زنیرہ ضیاء  بدھ 20 دسمبر 2017
سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی آج پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے؛ فوٹوفائل

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی آج پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کی نوابی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور علی خان آج پورے ایک سال کا ہوگیاہے اس ایک سال میں تیمور کی مقبولیت نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے کسی بھی بڑے سپراسٹار سے زیادہ مشہور ہے۔

گزشتہ برس آج ہی کے دن کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر ننھے تیمور نے جنم لیا۔تیمورکے اس دنیا میں آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ چل پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف علی خان نے تیمورکو مہنگا ترین تحفہ دے دیا

تیمور کی پیدائش کے بعد سب سے بڑا تنازعہ سوشل میڈیا پر اس کے نام کو لے کر کھڑا ہوگیا بھارتی عوام اور ہندو انتہا پسند سیف اور کرینہ پر برس پڑے کہ آخر انہوں نے اپنے بیٹے کانام تیمور کیوں رکھا۔

تاہم مختلف تنازعات کے باوجود تیمور بہت جلد پورے بھارت کا پسندیدہ بچہ بن گیا اور اس کی خوبصورتی کے چرچے ہر جگہ مشہور ہوگئے۔ تیمور کی نیلی آنکھیں، سنہرے بال اورمعصومیت سے بھرپور چہرے نے تمام لوگوں کو دیوانہ بنالیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمور کے مستقبل کے بارے میں سیف علی خان کی پیشگوئی

تیمور کی  فروری میں منظر عام پر آنے والی تصویر جس میں  وہ  دو ماہ کا ہوچکا تھا نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا تھا یہ تصویر دراصل سیف علی خان کی واٹس ایپ آئی ڈی سے وائرل ہوئی تھی جس میں تیمور بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔

تیمور اور کرینہ کپور کی ایک اور تصویر جس میں کرینہ اپنے بیٹے کو گود میں لے کر پیار کررہی ہیں اور تیمورہنستے ہوئے بے حد خوبصورت لگ رہا ہے اس تصویر کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گزشتہ دسمبر سے اس دسمبر تک ان 12 ماہ میں تیمور نے اپنے والدین سمیت بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑدیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورعلی خان کا ’’پٹھانی روپ‘‘ سوشل میڈیا پرمقبول

تیمور نے دنیا میں آنے کے محض چندگھنٹوں کے اندر وہ شہرت حاصل کرلی جسے حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو زندگی بھر محنت کرنی پڑتی ہے۔

تیمور کے والدین کرینہ اور سیف علی خان سمیت پورا پٹودی اور کپور خاندان بھارت کے اس مقبول ترین بچے کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے پٹودی ہاؤس میں موجود ہے جہاں تیمور کی سالگرہ کی تقریب آج منائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔