ہوگو شاویز کو ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کر دیا گیا

وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کے جسد خاکی کو دارالحکومت کراکس کے ملٹری میوزیم میں ہی سپرد خاک کیا گیا.


ویب ڈیسک March 16, 2013
ہوگو شاویز کینسر کے مرض کے باعث 5 مارچ کو انتقال کر گئے تھے، فوٹو: رائٹرز

KARACHI:

وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز کو ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے سابق صدر ہوگو شاویز کے جسد خاکی کو دارالحکومت کراکس کے ملٹری میوزیم میں سپرد خاک کیا گیا، ملٹری میوزیم میں منتقلی کے دوران کراکس کی گلیوں میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح اپنے ہاتھوں میں ہوگوشاویز کی تصاویر اور وینزویلا کے پرچم اٹھائے موجود تھے جب کہ اس موقع پر وینزویلا کے قائم مقام صدر نکولس مدورو بھی موجود تھے،شاویز کینسر کے مرض کے باعث 5 مارچ کو انتقال کر گئے تھے۔