پاکستان کی سمندری حدود سے 28 بھارتی ماہی گیر گرفتار

گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان پاکستان میری ٹائم


ویب ڈیسک December 22, 2017
بھارتی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضے میں لی گئی ہیں، ترجمان پاکستان میری ٹائم ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود سے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 28 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی سیکیورٹی فورس نے مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کی 5 کشتیاں قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔