کلبھوشن کے اہلخانہ کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات

کلبھوشن کے اہلِ خانہ نے سشماسوراج کو پاکستان میں ہونے والی ملاقات سےآگاہ کیا


ویب ڈیسک December 26, 2017
ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ سمیت بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کلبھوشن یادو کے والدین اور اہلیہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں خواتین گزشتہ روز ہی براستہ مسقط بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ ملاقات کا احوال جاننے کے لئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن کے اہل خانہ کو طلب کررکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلبھوشن کے اہلِ خانہ نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی، اور گزشتہ روز کلبھوشن یادو سے ہونے والی ملاقات کے حوالے آگاہ کیا۔ ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ سمیت بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔