آسٹریلیا میں غیر قانونی تجارت کے الزام میں ایک بریڈر سے 1 لاکھ زندہ کاکروچ ضبط کرلیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کاکروچ کوئی عام کاکروچ نہیں بلکہ ماڈاگیسکر جزیرے کے hissing کاکروچ اور ارجنٹائن کاکروچ ہیں جن پر آسٹریلیا میں پابندی ہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ میں غیرمعمولی کاکروچ کی ضبطی کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
ایک محکمے کے ترجمان نے کہا ہم آسٹریلیا کی منفرد حیاتیاتی تنوع اور قومی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے تحفظ کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
رینگنے والے جانوروں کے ماہر اسٹیفنی لیسر نے بتایا کہ ممکنہ طور پر کاکروچ رینگنے والے جانوروں کی خوراک کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ یہ کاکروچ آسٹریلیا کے مقامی کاکروچز سے بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے رینگنے والے جانور کم کھا پاتے ہیں اور یہ سستا پڑتا ہے۔