ایشوریا کے سسرالیوں سے تعلقات کی اصل کہانی سامنے آگئی

ایک تقریب میں امیتابھ بچن نے ایشوریا کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ آرادھیا کی طرح حرکتیں کرنا بند کرو۔


ویب ڈیسک December 28, 2017
انوشکا شرما اورویرات کوہلی کے استقبالیےمیں بچن فیملی نے بھی شرکت کی؛ فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کے سسرالیوں کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ حقیقت حال ہی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے کے دوران سامنے آئی۔

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے بچن کیمرے اور میڈیا کے سامنے ہمیشہ یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں اوران کے تعلقات سسرالیوں سے بہت اچھے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے جس کا خلاصہ حال ہی میں ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا رائے کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل



دوروز قبل اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں شوبز اورکرکٹ کے متعدد اسٹارز سمیت بچن فیملی نے بھی شرکت کی۔ بچن فیملی سے اداکار امیتابھ بچن، ان کی بیٹی شوئیتا نندا، ایشوریارائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن شریک ہوئے۔ تقریب میں دیگر اسٹارز کی طرح میڈیا بچن خاندان کے انتظار میں باہر ہی موجود تھا اوران کے استقبالیے میں پہنچنے کے ساتھ ہی میڈیا نے ان سے تصاویر لینے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

تصاویر کھینچواتے وقت ایشوریا اوران کی نند شوئیتا نندا کے درمیان تعلقات کا پول کھل گیا۔ تصاویر لیتے وقت شوئیتا ایشوریا سے کافی ناراض نظرآئیں جب کہ دونوں نے کوئی بات بھی نہیں کی جس سے صاف ظاہر تھا کہ دونوں کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کی طرح برتاؤکرنا بند کرو

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ایشوریا کے ان کے سسرالی رشتے داروں سے اختلافات سامنے آئے ہوں ماضی میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ آرادھیا کی طرح حرکتیں کرنا بند کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں