ایشوریا رائے کی بیٹی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 19 دسمبر 2017
تقریب میں آرادھیا آزاد کا ہاتھ پکڑ کر رقص کرتی نظر آئی؛ فوٹوفائل

تقریب میں آرادھیا آزاد کا ہاتھ پکڑ کر رقص کرتی نظر آئی؛ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بھارت کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی  کے اسکول میں ’اینول ڈے‘ منایا گیا جس میں بالی ووڈاسٹارز کے ننھے بچوں ابرام خان، آرادھیا  رائے بچن، آزاد خان راؤ اور دیگر نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے والدین کو بھی رقص پر مجبور کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ایشوریا رائے روپڑیں

اس سے قبل اسکول کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان کی پہلی پرفارمنس نے نا صرف سب کے دل جیت لیے تھے بلکہ میڈیا پر بھی ابرام کے ٹیلنٹ کی بہت زیادہ تعریف کی گئی۔ اب اسی ایونٹ کی مزید ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین بھی تھرکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا کی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

ایک ویڈیو میں ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی آرادھیا رائے بچن عامر خان کے بیٹے آزاد خان راؤ کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ ایشوریا رائے بچن بھی ہیں جو بچوں سے زیادہ خود پرجوش انداز میں رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے گانے اوم شانتی اوم پر بچوں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں بالی ووڈ کے تقریباً تمام اداکار اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود تھے لیکن اداکار عامر خان اپنی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔