پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اگر ’درِ نجات‘ جی ٹی اے 6 گیم ہوتا تو کچھ ایسا نظر آتا۔


ویب ڈیسک November 21, 2026

پاکستان کے مقبول ڈرامے ’درِ نجات‘ کو مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کے انداز میں پیش کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈیجیٹل کرئیٹر فیصل رفیق نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے کے کرداروں ابوبکر، زامل اور زریاب کو جی ٹی اے 6 کی دنیا میں دکھایا۔

ویڈیو میں ڈرامے کی کہانی کو گیم کے انداز میں پیش کیا گیا جس میں دھوکا، اچانک نکاح، پولیس کا تعاقب اور محبت جیسے عناصر شامل ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اگر ’درِ نجات‘ جی ٹی اے 6 گیم ہوتا تو کچھ ایسا نظر آتا۔

اس منفرد ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو ’جی ٹی اے 6: درِ نجات‘ ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ڈرامے کو جی ٹی اے 6 سے تو بخش دیتے۔

کچھ صارفین نے مذاقاً کہا کہ وہ اصل ڈرامے کے بجائے اس کا گیمنگ ورژن دیکھنا پسند کریں گے جبکہ بعض کے مطابق ویڈیو کے گرافکس جی ٹی اے 5 سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔