ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز؛ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 314 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 ، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے


ویب ڈیسک November 22, 2026

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا۔

دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 49.2 اوورز میں 313 رنز بناتے ہوئے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی تلک ورما کے پاس ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 ، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا ،  پرنس یادیو ، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ایوش بادونی نے بھی ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں اب تک 14 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت اے نے 9 اور پاکستان شاہینز نے 5 میچز جیتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے 128 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔