نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟ انتظار ختم ہونے والا ہے

فرحت اشتیاق کا یہ ناول پہلی مرتبہ 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا، جبکہ 2013 میں کتابی شکل میں سامنے آیا۔


ویب ڈیسک November 23, 2026

پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

نیٹ فلکس یوکے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیریز کا آفیشل پوسٹر جاری کیا گیا۔ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے مقبول ناول پر مبنی یہ سیریز 4 دسمبر 2026 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

Jo Bachay Hain Sang Samait Lo Official Release Date

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی، صنم سعید، بلال اشرف اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

Jo Bachay Hain Sang Samait Lo Official Release Date

ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار ہونے والی اس سیریز کی ہدایتکاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔

واضح رہے کہ فرحت اشتیاق کا یہ ناول پہلی مرتبہ 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا تھا، جبکہ 2013 میں کتابی شکل میں سامنے آیا۔

سیریز کا پوسٹر جاری ہوتے ہی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم ناول کے بعض قارئین نے اس کی اسکرین پر پیشکش سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے۔

Jo Bachay Hain Sang Samait Lo Official Release Date

Jo Bachay Hain Sang Samait Lo Official Release DateJo Bachay Hain Sang Samait Lo Official Release Date