سرگودھا: 4 مسلح افراد نےگھر میں گھس کر خاتون کا گینگ ریپ کردیا،

پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک November 22, 2026

سرگودھا کے نواحی علاقے میں گھر  میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک 97 شمالی میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے، خاتون کا شوہر بچوں سمیت ڈیرے پر موجود تھا، ایک ملزم اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا جبکہ تین ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ 

تھانہ صدر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا جا رہا ہے۔