بھارت کے جارحانہ اقدامات خطے کے امن میں رکاوٹ ہیںوزیراعظم

جاپان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں اور کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جاپانی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2018
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہاتے ہیں،جاپانی وزیرخارجہ،فوٹو:پی آئی ڈی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے جاپانی وزیرخارجہ کونو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے جاپانی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ،سرمایہ کاری اور انسانی ترقیاتی وسائل کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ملاقات، جاپانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے جارحیت پرمبنی اقدامات اور اشتعال انگیزیوں سے جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں رکاوٹ ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر قابض فوج کے مظالم اور بربربیت انسانی حقوق کی سنگیں پامالیاں کررہی ہے۔

ملاقات میں جاپانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیوں اور کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان اپنے دوست ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں