آرمی چیف سے ملاقات جاپانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر جاپان کے شکر گزار ہیں،آرمی چیف


ویب ڈیسک January 04, 2018
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر جاپان کے شکر گزار ہیں،آرمی چیف، فوٹو: فائل

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں جی ایچ کیو کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

[fb-post-embed url="

Japan’s Foreign Minister, Mr Taro Kono called on Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa at GHQ. The visiting dignitary was presented guard of honour and he laid floral wreath at Shuhada monument. The foreign minister was given briefing on Pakistan’s War on Terror and contributions towards regional peace. Japanese Foreign Minister appreciated and acknowledged Pakistan’s efforts towards regional peace and stability. The Foreign Minister said that Japan looks forward to enhance its security cooperation with Pakistan especially in the field of counter terrorism. Foreign Minister also informed about Japanese assistance for rehabilitation of TDPs and provision of scanning equipment for border crossing points. COAS thanked Foreign Minister for his visit, acknowledgment of Pakistan’s efforts towards regional peace and assistance in counter terrorism domain.

Posted by DG ISPR on Thursday, January 4, 2018
"]