وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت کے پی ٹی اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی

1.5 کلومیٹر مخصوص ریلوے لنک کے ذریعے لاجسٹکس پارک کو کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے منسلک کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 18, 2026

وزیراعظم ٹاسک فورس کی جانب سے اصلاحات کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی جاری ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت ریلوے اور بندرگاہی انفرا اسٹرکچر بہتر بنا کر کارگو ترسیل مؤثر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پِپری ریلوے لنک کی بحالی کے منصوبے کے تحت 52 کلومیٹر طویل مخصوص ڈوئل ٹریک ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت 25 بڑے ریلوے و سڑکوں کے پل اور 6 فلائی اوورز و گریڈ سیپریٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے میں 100 فیصد محیطی باڑ اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ جدید مرکزی خودکار سگنلنگ نظام بھی شامل ہے۔

1.5 کلومیٹر مخصوص ریلوے لنک کے ذریعے لاجسٹکس پارک کو کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے منسلک کیا جائے گا۔  بندرگاہوں سے کنٹینرز ریلوے کے ذریعے لاجسٹکس پارک لا کر ٹریلرز سے اپ کنٹری بھیجے جائیں گے۔