پشاور:
صوابی کی سیشن کورٹ نے طلاق یافتہ بیوی کے قتل کیس میں نامزد سابق شوہر اور اسکے بھائی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مبارک زیب خان نے سماعت کی، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں بھائیوں کو عمر قید کی سزاء سنا دی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتولہ کے ورثاء کو دینے کا حکم دیا۔
پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ ملزم الحاف دین نے بھائی فرید الدین سے ملکر اپنی طلاق یافتہ بیوی مسمات رشیدہ بی بی سکنہ جلبئی کو دیور کے گھر میں قتل کیا تھا، ملزم الحاف الدین نے قتل سے تین ماہ پہلے بیوی کو طلاق دی تھی اور ملزم الحاف طلاق یافتہ بیوی کو دوسری شادی سے روک رہا تھا۔
پراسیکیوشن نے دلائل میں بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی خاتون نے پولیس کو اسپتال میں بیان ریکارڈ کروایا تھا، واقعہ 11 ستمبر 2023 کو تورڈھیر صوابی میں پیش آیا تھا۔
واقعے کا ٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔