زبیدہ آپا کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت

سیاسی رہنماؤں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے خصوصی دعا کی۔


ویب ڈیسک January 05, 2018
بلاول بھٹو ، مصطفی کمال اور فاروق ستار کی جانب سے زبیدہ طارق کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD: امور خانہ داری کی ماہر ہردلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

ماہر امورخانہ داری زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپاگزشتہ روز کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئں۔ زبیدہ آپا کے انتقال کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے معروف کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔ مرحومہ کی روح کےلئے بلند درجات کے لئے دعا اورغمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زبیدہ آپا کئی خواتین کے لئے رول ماڈل خاتون خانہ تھیں۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک کی معروف سماجی شخصیت زبیدہ آپا کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور ان کے بھائی انور مقصود سمیت تمام سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زبیدہ آپا انتقال کرگئیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء لیاقت علی جتوئی کی مشہور ادبی خاندان سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف زبیدہ آپا کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، ہم زبیدہ آپا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے زبیدہ آپا کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور زبیدہ آپا کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زبیدہ آپا کے انتقال پراداکاروں کا اظہار افسوس

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے زبیدہ آپا کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کے گھر والوں کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ زبیدہ آپا کا جانا ہم سب کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

https://twitter.com/DFSMQM/status/949031208679297027

پی ٹی آئی کے رکن بابر اعوان نے زبیدہ آپا کے بھائی انور مقصود اور ان کے گھروالوں کو صبر کرنے کی تلقین کی اور کہا اللہ انہیں مغفرت عطا کرے۔

https://twitter.com/BabarAwanPK/status/949013699490123776

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زبیدہ آپا بہترین شیف ہونے کے ساتھ بہت اچھی انسان بھی تھیں۔ انہوں نے زبیدہ آپا کی خدمات کے لیے شکریہ بھی اداکیا اوردعا کی کہ خدا ان کے گھروالوں کو صبرعطا کرےاور ان کی مغفرت کرے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/949008348002897920

میئر کراچی وسیم اخترنے زبیدہ آپا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا یہ خبر سن کر انہیں بے حد افسوس ہوا۔ اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے آمین۔

https://twitter.com/wasimakhtar1955/status/949012788864782336

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ ہروقت نفاست سے بنی سنوری رہنے والی آپا کی چوڑیاں اور بنارسی ساڑھی انہیں بہت پسند تھیں۔ زبیدہ آپا نے بھرپور زندگی گزاری۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، زبیدہ آپا کے کمال ٹوٹکے ہمیشہ یاد آئیں گے۔

https://twitter.com/MaizaHameed/status/949007100361035778

مقبول خبریں