عمران خان کی بہنیں تیسری شادی سے بھی لاعلم

ویب ڈیسک  پير 8 جنوری 2018
عمران خان کی بہنیں حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں، فوٹو: فائل

عمران خان کی بہنیں حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد: عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے معاملے پر ان کی بہنوں کے تحفظات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کی بہنوں کو ان کی تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم ہی رکھا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کا بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا۔ جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک بیوی نہیں دیکھی

واضح رہے کہ ایک اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی ہے۔ ابتدا میں تو تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام  بھیجا ہے اور بشریٰ مانیکا اس پر گھر والوں سے مشاورت کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔