کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان بچہ روتا رہا اہلکار دلاسہ دیتا رہا

ٹریفک پولیس کے اہلکار نے اسے روکا، اس کے سر پر ہاتھ بھی پھیرا، اس دوران بچہ مسلسل روتا رہا۔


Staff Reporter January 09, 2018
فوٹیج کے مطابق اہلکار بچے کو دلاسہ دیتا رہا لیکن وہ مسلسل روتا رہا۔ فوٹو؛ اسکرین گریب

لاہور: لیاری میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے کم عمر موٹر سائیکل سوار کا چالان کردیا جب کہ اس دوران کم عمر بچہ مسلسل روتا رہا۔

ایکسپریس نیوز پر چلنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیاری کا رہائشی بچہ اسٹنٹ دکھا رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار نے اسے روکا ، اس کے سر پر ہاتھ بھی پھیرا ، اس دوران بچہ مسلسل روتا رہا اور کہتا رہا کہ اس کا چالان نہ کیا جائے لیکن ٹریفک پولیس کے اہلکار نے الیکٹرانک مشین کے ذریعے اس کا چالان کردیا۔

ٹریفک اہلکار کا کہنا ہے کہ بچہ لیٹ کر موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور اسے نصیحت کرنے کے لیے چالان کیا گیا، فوٹیج کے مطابق اہلکار بچے کو دلاسہ دیتا رہا لیکن وہ مسلسل روتا رہا۔