حیدرآباد اغوا برائے تاوان کے 7 مجرمان کو عمر قید

منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم،ایک ملزم بری، 2 اشتہاری قرار


Numainda Express August 08, 2012
منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم،ایک ملزم بری، 2 اشتہاری قرار(فوٹو فائل)

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد جاوید عالم نے سعید آباد تھانے کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں جُرم ثابت ہونے پر 7 مجرمان غلام محمد عرف علی رضا، محمد صدیق بروہی، پیر بخش، محمد خان بھٹی، وزیر احمد عمرانی، لیاقت راجپوت اور جمن برڈو کو عمر قید با مشقت اور منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ایک ملزم صدر الدین کو جُرم ثابت نہ ہونے پر آزاد کر دیا، جب کہ 2 ملزمان ماجد لاشاری اور حاجن شاہ کو گرفتار نہ کیے جانے پر روپوش اشتہاری قرار دے دیا جن پر گرفتاری کے بعد مقدمہ چلایا جائے گا۔ مجرمان کیخلاف سعید آباد پولیس نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما خان محمد دل کو اغوا کر کے لاکھوں روپے تاوان وصول کرنیکا مقدمہ درج کیا تھا۔