آرمی چیف کی سری لنکا میں عسکری قیادت سے ملاقاتیں آئی ایس پی آر

جنرل قمر جاوید باجوہ کو سری لنکا کے تینوں سروسز کے ہیڈ کواٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 16, 2018
آرمی چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں فوٹو:آئی ایس پی آر

لاہور: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پرسری لنکا پہنچے جہاں انہوں نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اور چیفس آف تھری سروسز سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں سروسز کے ہیڈ کواٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

bajwa-11-1516108587.gif (600×450)

آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری پاک فوج کی کامیابی کی تعریف کی سری لنکا میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے اخلاقی اور مالی امداد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

bajwa-22-1516108823.gif (600×450)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والے آپریشنز اور اس کے نتیجے میں ملنے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کو دہشت گردی سے پاک کردیا گیا ہے۔