- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
سعودی عرب میں حادثہ، عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست جاں بحق
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار 4 افراد جاں بحق جب کہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ مدینہ روڈ پر القسیم کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان سے تھا۔
چاروں افراد آپس میں دوست تھے جو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں انور زمین ،نعیم اللہ، واحد گل، سلطان باچا شامل ہیں جن کی عمریں 20سے 25 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور آدم خان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔