جعلی ووٹ کا اعتراضووٹر کے انگوٹھے کا نشان نادرا سے چیک ہوگا

جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لیے پہلی بار میگناٹائزڈ سیاہی استعمال ہوگی،ذرائع.


Staff Reporter March 24, 2013
جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لیے پہلی بار میگناٹائزڈ سیاہی استعمال ہوگی،ذرائع. فوٹو: فائل

الیکشن 2013 میں جعلی ووٹوں کی روک تھام کے لیے پہلی بار میگناٹائزڈ انک اسٹیمپ پیڈ کاا ستعمال ہوگا جس کی سیاہی 2 سے3 روز تک انگوٹھے پر موجودرہے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں11مئی کو ہونے والے انتخابات میں جعلی ووٹوںکو روکنے کے لیے پہلی بار میگناٹائزڈ انک اسٹیمپ پیڈ کا استعمال کیا جائے گا جس کی سیاہی 2 سے 3 روز تک انگوٹھے پر موجود رہے گی۔

گزشتہ اانتخابات میںعام اسٹیمپ پیڈ سے کام لیا جاتا تھا،11مئی کو ہونے والے انتخابات میں اگر کوئی شخص کسی ووٹ پر اعتراض کرتا ہے یا اسے جعلی قرار دیتا ہے تو اس ووٹر کے انگوٹھے کے نشان کو نادرا سے چیک کرایا جائے گا۔