مرد خواتین سے اور خواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں، امام کعبہ

این این آئی  پير 22 جنوری 2018
ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے، امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی۔ فوٹو:فائل

ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے، امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی۔ فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ: مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ مرد خواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیار نہ کریں۔

مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے واضح کیاہے کہ شرم وحیااسلامی اخلاق کاتاج ہے، مردخواتین سے اورخواتین مرد سے مشابہت اختیارنہ کریں کیوں کہ ایک دوسرے کی مماثلت اورمشابہت بڑی برائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

عرب ٹی وی کے مطابق امام و خطیب شیخ ڈاکٹرماہر المعیقلی نے ایک بیان میں کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ کا اہم مقصداعلیٰ اخلاق کی تبلیغ تھا، ایمان اور حسن اخلاق کاباہمی رشتہ چولی دامن والاہے، اخلاق عالیہ کی بدولت انسان کی پاکیزہ پہچان مکمل ہوتی ہے جب کہ اخلاق سے اعمال نامہ بھی بھاری ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔