پاکستان امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امام کعبہ

ویب ڈیسک  جمعـء 27 اکتوبر 2017
 پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت ملی، امام کعبہ شیخ صالح بن حمید ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت ملی، امام کعبہ شیخ صالح بن حمید ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں۔

امام کعبہ پاکستان کے 3 روزہ دورے کے بعد سعودی عرب روانہ  ہوگئے، وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور قائم مقام سعودی سفیر نے ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن حمید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت ملی، پاکستان اور سعودی عرب امت مسلمہ میں نہایت اہمیت کے حامل ملک ہیں جب کہ وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست اور بھائی ہے، امام کعبہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے بے پناہ مسرت کا باعث تھا جب کہ دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔