کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

اہلکارکی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 28, 2018
لاش کوسول اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

سریاب کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں سریاب کیچی بیگ میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے قریب کھڑے پولیس اہلکار پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جب کہ تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔